پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، سویا سوس، دہی، گرم مصالحہ، اورنج فوڈکلر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔
چکن ونگز کو تیار پیسٹ میں ایک گھنٹے میری نیٹ کر لیں۔
دوسرے پیالے میں انڈا، نمک اور کالی مرچ بیٹ کریں۔
پلیٹ میں میدہ پھیلا دیں۔
پھر چکن ونگز کو میدے میں رول کر کے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں۔
پھر مزید میدے میں رول کر کے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں۔
ہاٹ گارلک سوس کے لیے:
ہاٹ گارلک سوس کے لیے لہسن، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر پیس لیں۔
پین میں تیل گرم کر کے اس میں تیار پیسٹ ڈالیں اور نکال کر ٹھنڈا کریں۔
اب اس میں کیچپ ڈال کر مکس کر لیں اور انڈین لولی پوپس کے ساتھ سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com