تکے کی:
چکن لیگ پیسز پر چھری سے کٹ لگائیں۔
ایک مکسنگ باول میں لیموں کا رس، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ، کٹی کالی مرچ، زردے کا رنگ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر اس میں چکن لیگ پیسز ڈال کر تمام مصالحوں کو ان پر اچھی طرح لگائیں۔
پھر انھہں اسٹیمر کی مدد سی پندرہ سے بیس منٹ کے لیے اسٹیم دین۔
آدھا وقت گزرنے کے بعد لیگ پیسز کو پلٹ دیں۔
اب ایک اوون کی ٹرے میں دونوں لیگ پیسز رکھیں۔
تیل یا گھی سے ان پر برشنگ کریں۔
پہلے سے گرم اوون میں پانچ سے سات منٹ کے لیے رکھ دیں۔
چکن تیار ہے۔
چاولوں کو تقریبا دو گھنٹوں کے لیے بھگو دیں۔
پھر ایک پتیلی میں پانی، ثابت کالا زیرہ اور نمک ڈال کر مکس کریں اور ابال لیں۔
اب اس میں چاول شامل کر کےایک کنی پکائیں۔
پھر اس کا پانی چھان لیں۔
چاول تیار ہے۔
قورمہ کی:
ایک پتیلی میں گھی ڈالیں اور اس میں بڑی الائچی، دار چینی اور لونگ ڈال کر کڑکڑالیں۔
پھر اس میں ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح تمام مصالحوں کو مکس کر لیں۔
اب اس میں ثابت ہری مرچیں، آلوبخارے، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا گرم مصالحہ اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر اس میں آدھی براون کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے اتنا پکائیں کہ یہ پیسٹ کی شکل میں آ جاے۔
قورمہ تیار ہے۔
مکسنگ کی:
قورمہ کا آئل والا حصہ پتیلی میں ڈالیں۔
اس پر آدھے چاول ڈال دیں۔
اب اس پر ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں اور تھوڑی سی براؤن پیاز ڈالیں۔
پھر اس پر بچا ہوا قورمہ ڈالیں۔
پھر اس پر بچے ہوۓ چاول ڈال کر دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں اور تھوڑی سی پیاز ڈالیں۔
ایک پیالی میں پانی ڈالیں اور اس میں زردے کا رنک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے چاولوں کی سائیڈوں پر ڈالیں۔
پھر چاولوں کی سائیدوں پر لیگ پیسز رکھیں اور تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لیے پکائیں۔
آخر میں ہلکی آنچ پر دم دے دیں اور سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com