Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Rice, Biryani, Pulao Urdu Recipes > فوائلی بریانی Foily Biryani by Shireen Anwar

فوائلی بریانی Foily Biryani

فوائلی بریانی Foily Biryani
Prep Time
20 Mins
Cook Time

45 Mins
Serves

6
is a well-liked delicious dish as a main dish with average effort for homemade on any occasion with good meaty and spicy taste and texture. Always great to have in all seasons.
Viewed: 6474
Source:  Shireen Anwar in Masala Morning on Masala TV Channel
1 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • بون لیس چکن آدھا کلو
  • دہی ایک کپ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • بھنا اور پسا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • تیل آدھا کپ
  • کیچپ تین کھانے کے چمچ
  • چلی گارلک سوس تین کھانے کے چمچ
  • اُبلی ٹائنی میکرونی آدھا کپ
  • اُبلے مٹر آدھا کپ
  • آلو دو عدد (تلے اور کیوبز میں کٹے ہوئے)
  • چاول آدھا کلو
  • نمک تین چائے کے چمچ
  • ہری مرچ چار عدد (کٹی ہوئی)
  • ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
  • پودینہ دو کھانے کے چمچ
  • کیوڑا ایک چائے کا چمچ
  • زردے کا رنگ ایک چٹکی
  • پیاز دو کھانے کے چمچ (گولائی میں کٹی ہوئی)

  1. بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ پھر ان پر دہی، نمک، پسی لال مرچ، بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا دھنیا، گرم مصالحہ اور ہلدی لگا کر رکھ دیں۔

  2. ایک برتن میں تیل گرم کرکے مصالحے لگی چکن اسٹرپس کو پندرہ منٹ (15 Mins) فرائی (Fry) کریں۔

  3. چکن گَل جائے تو پھر کیچپ، چلی گارلک سوس، اُبلی ٹائنی میکرونی، اُبلے مٹر، تلے اور کیوبز میں کٹے آلو شامل کریں۔

  4. اچھی طرح مکس (Mix) کریں اور چولہے سے اُتار لیں۔

  5. چاولوں کو نمک اور حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ گَل جانے تک اُبال لیں۔

  6. ایک اوون پروف ڈِش میں فوائل بچھا دیں۔ اس پر اُبلے چاولوں کی آدھی مقدار پھیلائیں۔

  7. اس پر چکن کا تیار آمیزہ ڈالیں۔

  8. پھر کٹی ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ کے پتے ڈال کر بقیہ اُبلے چاولوں سے ڈھک دیں۔

  9. کیوڑا اور زردے کا رنگ ملا کے چاولوں پر پھیلا دیں۔

  10. ساتھ ہی گولائی میں کٹی پیاز بھی ڈال دیں۔

  11. اب فوائل سے چاولوں کو ڈھک کر ایک سو اسّی ڈگری (180 ̊ C) تک گرم اوون میں بیس منٹ (20 Mins) بیک کرلیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for فوائلی بریانی Foily Biryani recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping