Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Zubaida Tariq Urdu Recipes > Potato and Meat Pulao آلو اور گوشت کا پلاؤ by Zubaida Tariq

Potato and Meat Pulao آلو اور گوشت کا پلاؤ

Potato and Meat Pulao آلو اور گوشت کا پلاؤ
Prep Time
15 Mins
Cook Time

45 - 50 Mins
Serves

4
If you ardently desire to make people your admirer by cooking then must endeavor this recipe Potato and Meat Pulao. It’s a fulsome and flavorsome dish made by your very own Chef Zubaida Tariq.
Viewed: 12781
Source:  Zubaida Tariq
1 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • بکرے کا گوشت آدھا کلو
  • تیل ایک پیالی
  • (پیاز چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ چار عدد
  • چھوٹی الائچی چار عدد
  • کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • (آلو چار عدد ﴿اُبلے ہوئے
  • چاول دو پیالی
  • نمک حسب ذائقہ
  • :یخنی کے لیے
  • پانی دو سے تین گلاس
  • (پیاز دو عدد ﴿ثابت
  • (لہسن ایک ڈلی ﴿ثابت
  • ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
  • سونف ایک چائے کا چمچ
  • (دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • بڑی الائچی دو عدد

  1. ایک دیگچی میں بکرے کا گوشت دھوکر ڈالیں۔

  2. ساتھ میں پانی، پیاز، لہسن اور ادرک ڈال دیں۔

  3. اب سونف، دھنیا، سفید زیرہ اور بڑی الائچی ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر دیگچی میں ڈال دیں۔

  4. جب گوشت گل جائے تو گوشت کو نکال کر الگ رکھیں۔

  5. ململ کی پوٹلی کو چھلنی میں رکھ کر دبائیں اور جوس نکال لیں۔

  6. پھر یخنی کو چھان کر رکھ دیں۔

  7. اب ایک بڑی دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز کو گولڈن براؤن کریں اور آدھی نکال لیں۔

  8. باقی آدھی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، چھوٹی الائچی اور کالا زیرہ شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور گوشت ڈال دیں۔

  9. اس کے بعد اُبلے آلو چھیل کر دو دو ٹکڑے کرکے الگ فرائنگ پین میں تَل کر گولڈن براؤن کریں اور گوشت میں ڈال دیں۔

  10. پھر اس میں یخنی شامل کریں۔

  11. جب یخنی میں اُبال آجائے تو بھیگے ہوئے چاولوں کا پانی نکال کر یخنی میں ڈالیں۔

  12. ساتھ ہی نمک شامل کرکے چمچ چلاتے ہوئے ڈھک دیں۔

  13. جب پانی خشک ہو جائے تو دَم پر رکھیں۔

  14. بھاپ اوپر آنے پر پلاؤ تیار ہے۔

  15. آخر میں ڈش میں تلی پیاز ڈال دیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Potato and Meat Pulao آلو اور گوشت کا پلاؤ recipe:

  1. good

    on Jan 13 2015 10:51AM Report Abuse MOHSIN
  2. Its great delicious

    on Sep 28 2014 9:36AM Report Abuse LATIF KHAN
  3. aslaam alaikom i am bashir from Kandahar Afghanistan i like chicken pulao and outhers pulaothanks

    on Feb 28 2013 1:56AM Report Abuse BASHIR AHMAD
  4. i like all biryani.

    on Oct 15 2012 11:00AM Report Abuse MEHNAZ

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping