Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Keema, Mince, Ground Meat Urdu Recipes > Vegetables and Mince Balls سبزی بھر ے کوفتے

Vegetables and Mince Balls سبزی بھر ے کوفتے

Vegetables and Mince Balls سبزی بھر ے کوفتے
Prep Time
1 Hour + 15 Mins
Cook Time

20 Mins
Serves

4
- is a rich, delicious mince balls with veggies filling. Capsicum, carrot and spring onion is used for filling but you can use veggies of your choice as well. It is a perfect side dish. If you want to present it as main dish then make gravy and add fry balls in it.
Viewed: 5960
Source:  Iqra Kashif
1 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • قیمہ آدھا کلو
  • چنے کی دال آدھی پیالی
  • ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  • نمک حسبِ پسند
  • ہری پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
  • گاجر ایک عدد (کش کی ہوئی)
  • شملہ مرچ دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)
  • پیاز ایک عدد درمیانی
  • لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
  • ہری مرچیں تین سے چار عدد
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
  • انڈا ایک عدد
  • کوکنگ آئل تلنے کے لئے

  1.  چنے کی دال کو دھو کر تیس منٹ (30 mins) کے لئے گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔

  2. پھر اسے قیمے میں ڈال کر ساتھ ہی پیاز اور لال مرچ ڈال کر اُبالنے رکھ دیں۔

  3. جب پانی خشک ہو جائے اور دال اچھی طرح گل جائے تو چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چاپر میں پیس (Grind) لیں۔

  4. قیمے میں نمک، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا، ہری مرچیں، انڈا اور ڈبل روٹی کے سلائس کا چورا شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ (10-15 mins) کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

  5. ہری پیاز، گاجر اور شملہ مرچ کو ملاکر اس پر ہلکا سا نمک چھڑک دیں۔

  6. فرائنگ پین میں ایک چائے کا چمچ  کوکنگ آئل ڈال کر سبزیوں کو تیز آنچ پر دو سے تین منٹ (2-3 mins) کے لئے ہلکا سا فرائی (Fry) کرکے نکال لیں۔

  7. ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کرکے قیمے کے کوفتے بنائیں اور درمیان میں ایک چمچ سبزیوں کو مکسچر بھرتے ہوئے بند کردیں۔

  8. دوبارہ سے دس سے پندرہ منٹ (10-15 mins) کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

  9. کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ (4-5 mins) گرم کریں اور اس میں کوفتوں کو گولڈن فرائی (Fry) کرلیں۔

  10. سجاوٹ: چاہیں تو تلے ہوئے کوفتے شام کی چائے پر پیش کریں یا گریوی میں ڈال کر اُبلے ہوئے چاول یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Vegetables and Mince Balls سبزی بھر ے کوفتے recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping