ایک سولہ بائی چھبیس بائی تین سینٹی میٹرٹرے کو مکھن کے ساتھ گریس کرلیں۔
ایک پیالے میں مکھن اور بسکٹس کو مکس کرلیں۔
اب اس بسکٹ والے مکسچر کو گریس کی ہوئی ٹرے پر پھیلا دیں اور تیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
جیلاٹن کو آدھا کپ گرم پانی میں مکس کرلیں۔
اب پیالے میں جیلاٹن مکسچر کو کنڈینسڈ ملک کے ساتھ مکس کرلیں۔
اب اسے فریج میں رکھے ہوئے بسکٹ والے مکسچر پر ڈال دیں اور واپس تیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں یہاں تک کہ مکسچر سیٹ ہوجائے۔
اب جیلی کو ڈیڑھ کپ پانی میں مکس کرلیں اور اسے بھی فریج میں رکھے مکسچر پر ڈال دیں اور واپس فریج میں رکھ دیں۔
اب چھری کی مدد سے اسکوائر سلائس میں کاٹ لیں۔
کوشش کریں کہ ایک ہی دفعہ میں سلائس کاٹ لیں تاکہ جیلی کی شیپ خراب نہ ہو۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com