Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Pies and Pastries Urdu Recipes > Flaky Puff Pastry فلیکی پف پیسٹری

Flaky Puff Pastry فلیکی پف پیسٹری

Flaky Puff Pastry فلیکی پف پیسٹری
Prep Time
2 Hours
Cook Time

30 - 35 Mins
Serves

As Desired
Here's a simple to prepare puff pastry recipe with "ghee" using method to produce the flakiest puff pastry imaginable. You can fill or top with a variety of savoury or sweet fillings. Just keep in mind that firm dough will create flaky results.
Viewed: 11925
Source:  Anaya
9 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • :پیسٹری ڈو کےلئے
  • میدہ دو سو پچیس گرام
  • گھی ایک سو ستر گرام
  • لیموں کا رس یا سرکہ ایک چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • (برف ایک سو دس ملی لیٹر (ٹھنڈا پانی
  • آٹا ایک کپ
  • (انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا
  • فلنگ حسب ضرورت

  1. آٹے کو چھان کر نمک ملا لیں اور تیس گرام گھی اچھی طرح مکس کرلیں۔

  2. ایک سو دس ملی لیٹر ٹھنڈے پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کردیں۔

  3. ڈو کو نرم گوندھ لیں اگر ضرورت ہوتو اور پانی شامل کرلیں۔

  4. ڈو کو گیلے کپڑے سے تیس منٹ کےلئے ڈھانپ دیں۔ (اگر گرمیاں ہوں تو اسے فریج میں رکھ دیں۔)

  5. اب گھی کو تین حصوں میں تقسیم کرلیں۔

  6. ڈو کو مستطیل کی شکل میں رول کریں اور اس میں ضرورت کے مطابق خشک آٹا استعمال کرتے رہیں تاکہ ڈو نہ چپکے۔

  7. گھی کے ایک حصے کو دو تہائی ڈو میں شامل کریں اور ڈو کا ایک تہائی حصہ گھی کے بغیر رکھیں۔

  8. اسے تین تہوں میں لپیٹ لیں اور اسے گریس کیے ہوئے پیپر میں لپیٹ لیں اور پھر گیلے کپڑے میں لپیٹیں۔

  9. اسے دوبارہ بیس منٹ کےلئے فریج میں رکھ دیں۔

  10. اب اسے فریج سے نکال لیں اور مستطیل کی شکل میں رول کرلیں۔

  11. گھی کے دوسرے حصے کو دو تہائی ڈو میں شامل کریں جیسا کہ پہلے کیا تھا۔

  12. اسی طرح سے لپیٹیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

  13. بالکل اسی طرح سے ہی گھی کا تیسرا حصے کا ڈو پر عمل کریں۔

  14. ایک مرتبہ پھر سے ڈو کو مستطیل کی شکل میں رول کریں اور گھی کے بغیر تین حصوں میں لپیٹیں۔

  15. کم از کم ایک گھنٹے کےلئے اسے فریج میں رکھ دیں۔

  16. اب یہ ڈو استعمال کرنے کےلئے تیار ہے اور اس طرح کی ڈو کو فلیکی پیسٹری ڈو کہتے ہیں۔

  17. اب مستطیل کی شکل میں بنی ہوئی ڈو کو پانچ انچ کی اسٹرپس میں کاٹ لیں۔

  18. ہر اسٹرپ کے درمیان میں حسب ضرورت فلنگ کرلیں۔

  19. کناروں کو تھوڑا تھوڑا سا پانی لگا کر دو تہوں میں لپیٹ کر پھینٹے ہوئے انڈے میں کوٹ کرلیں اور اسٹرپ کو برابر حصوں میں کاٹ لیں۔

  20. اوون کو دو سو تیس ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

  21. اب بیکنگ ٹرے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پف رکھ دیں اور اسے دو سو تیس ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کےلئے بیک کرلیں۔

  22. پیسٹری کو باہر نکالیں اور پندرہ منٹ ٹھنڈا کرنے کے بعد دوبارہ ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ کےلئے بیک کرلیں یہاں تک کہ پف پیسٹری سنہری ہوجائے۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Flaky Puff Pastry فلیکی پف پیسٹری recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping