وان ٹون کے لیے: فرائی پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کا قیمہ، لہسن کے جوئے اور نمک ڈال کر فرائی کرلیں۔
اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک فرائی کریں۔
پھر اس میں سویا ساس شامل کرکے پکالیں۔
پھر قیمہ کو نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔
اس کے بعد پٹیوں کو بند کرنے کے لیے میدہ، انڈا اور پانی کو ڈال کر پھینٹ لیں۔
پھر پٹیوں میں قیمہ ڈال کر برش کرکے بند کر لیں۔
پھر ان وان ٹون پٹیوں کو پانچ سے چھ کھانے کے چمچ تیل میں فرائی کر لیں۔
وان ٹون سوپ کے لیے: چکن کی یخنی میں کالی مرچ، چلی ساس اور لیموں کا رس شامل کرکے دس منٹ تک پکالیں۔
آخر میں گاجر، ہری مرچ اور نمک شامل کرکے پکالیں۔
پھر آخر میں وان ٹون سوپ میں وان ٹون پٹیاں شامل کرکے سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com