Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Kebabs, Tikka, Cutlets Urdu Recipes > Neza Kebab نیزہ کباب

Neza Kebab نیزہ کباب

Neza Kebab نیزہ کباب
Prep Time
40 Mins
Cook Time

20 to 25 Mins
Serves

3-4
Fantastic, I am sure you will never ate this type of delicious Neza kebab before. Gram flour, egg and cream make a perfect coating batter for chicken. Serve to your special guests and get appreciation.
Viewed: 7799
Source:  Anum Zara
1 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • مرغی کی ٹانگیں نو سو گرام
  • (سفید مرچ تین چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (قصوری میتھی ایک تہائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
  • تیل چار کھانے کے چمچ
  • کریم ایک کپ
  • مکھن (پچارا) دینے کے لیے
  • ادرک لہسن پیسٹ پانچ کھانے کے چمچ
  • نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر تین چوتھائی چائے کا چمچ
  • سرکہ چار چائے کے چمچ
  • بیسن ڈیڑھ کپ
  • (انڈے چار (پھینٹے ہوئے
  • (چھوٹی الائچی حسبِ ضرورت (پسی ہوئی

  1. مرغی کی ٹانگوں کو دھو کر صاف کر لیں۔

  2. ادرک لہسن پیسٹ، نمک، سفید مرچ، سرکہ، ہرا دھنیا، قصوری میتھی، گرم مصالحہ پاؤڈر اور چھوٹی الائچی کو آپس میں اچھی طرح مکس کرلیں۔

  3. اب اس مکسچر میں مرغی کی ٹانگوں کو بیس منٹ کے لئے میری نیٹ کر لیں۔

  4. ایک پتیلی میں تیل گرم کریں۔

  5. بیسن ملا کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں اور چمچ چلاتی رہیں۔

  6. جب اچھی خوشبو آنے لگے تو اسے آگ سے اتار کر ایک پیالے میں شامل کر دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

  7. پیالے میں ایک انڈا توڑ کر ڈالیں اور بلینڈ کرکے پیسٹ بنالیں۔

  8. اب اس میں کریم شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔

  9. بقیہ انڈے بھی اس مکسچر میں ڈال دیں اور پھر اچھی طرح مکس کر لیں۔

  10. مرغی کو اس مکسچر سے کوٹ کر لیں اور بیس منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

  11. مرغی کی ٹانگوں کو سیخ میں اس طرح پروئیں کہ ایک مرتبہ ہڈی کی جانب سے اور دوسری مرتبہ ران کے گوشت میں سیخ کی نوک گزرے۔

  12. تندور میں آٹھ تا دس منٹ تک رنگت ہلکی تبدیل ہونے تک پکائیں۔

  13. اب اسے ہٹالیں اور اس کا اضافی پانی ٹپکنے دیں۔

  14. مکھن ہلکا سا لگا کر دو سے تین منٹ تک مکمل طور پر گلنے تک دوبارہ روسٹ کریں۔

  15. سیخ میں سے نکال کر سرونگ پلیٹ میں شامل کر دیں اور لیموں کی قاشوں، کھیرے اور ٹماٹر کے گول ٹکڑوں اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Neza Kebab نیزہ کباب recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping