پہلے ثابت چکن پر گہرے کٹ لگالیں۔
اب اسے اچھی طرح دھوکر اس میں سفید سرکہ، ادرک، نمک، لیموں کا رس، کالی مرچ اور سویا سوس اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
ایک بڑی دیگچی میں مصالحہ لگی چکن ڈال کر برش کی مدد سے دو کھانے کے چمچ تیل لگا کر ڈھک کر پکنے دیں۔
جب چکن گل جائے تو اس پر دوبارہ دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور سفید زیرہ اچھی طرح چھڑک دیں۔
آخر میں توے پر دم پر رکھ دیں۔
مزے دار چنیوٹی اسٹیم چکن تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com