ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ، ٹماٹر، گرم مصالحہ پاؤڈر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور آدھا کپ پانی ڈال کر فرائی کرلیں۔
پھر دہی، کوکونٹ ملک اور جھینگے شامل کرکے دس منٹ تک پکائیں۔
آخر میں تلی پیاز، آلو بخارہ اور لیموں کا رس شامل کردیں۔
اسمبل کرنے کے لئے: ابلے چاولوں کی ایک تہہ لگا کر ان پر جھینگوں کو مصالحے کے ساتھ پھیلائیں۔
اب اس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ پسا ہرا دھنیا، ہری مرچ اور مزید چاولوں کی تہہ لگا کر کیوڑا اور پیلا رنگ ڈالیں۔
پھر بیس منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں۔
مزیدار لببدار پرانز بریانی تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com