Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > Stuffed Roasted Whole Chicken with Kashmiri Steamed Potato ثابت بھنا اور بھرا ہوا چکن by Chef Maida Rahat Ali

Stuffed Roasted Whole Chicken with Kashmiri Steamed Potato ثابت بھنا اور بھرا ہوا چکن

Stuffed Roasted Whole Chicken with Kashmiri Steamed Potato ثابت بھنا اور بھرا ہوا چکن
Prep Time
30 Mins
Cook Time

1 Hour + 15 Mins
Serves

4 - 6
Wow.. readers, you must have tried lot of stuffed chicken recipes but this one is quite different and delicious from others, recipe by Chef Maida Rahat Ali. Whole chicken marinated with lots of aromatic spices and then stuffed. Serve hot with spicy, tasty kashmiri dum aloo.
Viewed: 25869
Source:  Chef Maida Rahat Ali
24 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • :ثابت بھنا اور بھرا ہوا چکن
  • چکن ڈیڑھ کلو
  • ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • لال مرچ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
  • (خشخاش چار کھانے کے چمچ (بھیگی اور پسی ہوئی
  • کچری پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • ادرک آدھے انچ کا ٹکڑا
  • پیاز دو عدد
  • لہسن چھ جوئے
  • مونگ پھلی ایک چوتھائی کپ
  • کشمیری مرچ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • آئل حسبِ ضرورت
  • :کشمیری دم آلو
  • (آلو آدھا کلو (چھوٹے، ثابت
  • خشخاش تین چائے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت دھنیا تین چائے کے چمچ
  • ثابت لال مرچ چار عدد
  • تیز پتے دو عدد
  • ٹماٹو پیوری ایک تہائی کپ
  • ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  • الائچی تین عدد
  • دار چینی ایک ٹکڑا
  • تازہ دہی ایک کپ
  • تیل حسب ضرورت
  • نمک حسب ذائقہ

  1. ثابت بھنا اور بھرا ہوا چکن:ایک فرائنگ پین میں لہسن کے جوئے، مونگ پھلی، زیرہ اور ثابت دھنیا بھون لیں جیسے ہی خوشبو آنے لگے اسے چولہے سے اتار لیں۔

  2. پیاز کا چھلکا اتار کر چولہے پر رکھ کر بھون لیں۔

  3. خشخاش کو ایک الگ پین میں شامل کرکے اس کا پانی خشک کرلیں اور تین کھانے کے چمچ آئل میں بھون لیں۔

  4. اب تمام بھونے ہوئے اجزاء (لہسن، مونگ پھلی، زیرہ، ثابت دھنیا، پیاز، خشخاش) بلینڈر میں شامل کرکے آئل اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے اس کا پیسٹ بنالیں۔

  5. ایک الگ پیالے میں کچری پاؤڈر، پسا ہوا دھنیا، آئل اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

  6. اب ایک پیالے میں پانی ڈال کر چکن کو اچھی طرح دھولیں اور اسے نمک لگا کر دس سے پندرہ منٹ کےلئے چھوڑ دیں۔

  7. اب پیسٹ کا کچھ حصہ چکن کے اوپر لگا دیں اور باقی پیسٹ میں کشمیری مرچ پیسٹ اور لال مرچ پاؤڈر پیسٹ کو شامل کرکے مکس کردیں اور اسے چکن کے اندر بھر دیں اور اسے کچھ دیر کےلئے چھوڑ دیں۔

  8. پھر چکن کی ٹانگوں کو دھاگے کی مدد سے باندھ دیں اور بقیہ بچے ہوئے پیسٹ کو چکن کے ارد گرد رکھ کر اوون میں چالیس سے پینتالیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

  9. کشمیری دم آلو:ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور اس میں ثابت آلوؤں کو چھلے کے ساتھ ہلکا براؤن کرکے نکال لیں۔

  10. پھر ان آلوؤں کو دو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

  11. اب پیاز کو پین میں ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔

  12. اب اس میں خشخاش، ثابت لال مرچ، ثابت دھنیا اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون کر پیسٹ بنالیں۔

  13. اب ایک الگ پین میں تیل گرم کرکے تیز پتہ، دار چینی، الائچی اور تیار شدہ پیسٹ ڈال کر بھون لیں جب بھن جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

  14. جب یہ تمام آمیزہ بھن جائے تو اس میں ٹماٹو پیوری اور تھوڑا تھوڑا کرکے دہی بھی اس میں شامل کرکے بھون لیں۔

  15. پھر اس میں آلو شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔

  16. پھر اسے ڈھکن سے ڈھانپ کر پکنے کےلئے رکھ دیں۔

  17. جب دم آلو تیار ہوجائیں تو انہیں بھنے ہوئے چکن میں شامل کردیں۔

  18. آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Stuffed Roasted Whole Chicken with Kashmiri Steamed Potato ثابت بھنا اور بھرا ہوا چکن recipe:

  1. we try the above one and love it thanks alot

    on Jul 30 2014 3:18AM Report Abuse TARIQ IKHLAS
  2. test good

    on Oct 31 2013 9:02PM Report Abuse SAMINA
  3. GOOD RECIPIE

    on Mar 21 2012 10:07AM Report Abuse SHAMIM.MEMON93@YAHOO.COM
  4. ye meri psand ki dish he

    on Feb 8 2012 1:21PM Report Abuse M.HAMID

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping