Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Pizza, Loaf, Rolls Urdu Recipes > Lasagna Rolls لزانیا رولز

Lasagna Rolls لزانیا رولز

Lasagna Rolls لزانیا رولز
Prep Time
20 Mins
Cook Time

40 Mins
Serves

3 - 4
Lasagna rolls are perfect as an appetizer or for lunch. These scrumptious cheesy rolls are filled with healthy & good nutrition.
Viewed: 12041
Source:  Sheeba Jawaid
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • لزانیا شیٹس ایک پیکٹ
  • (تُلسی کے پتے آدھا چائے کا چمچ (کٹے ہوئے
  • (لہسن کے جوئے ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کچلے ہوئے
  • اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  • (جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • (سیاہ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • ٹماٹر پیسٹ ڈیڑھ پیالی
  • انڈے کی سفیدی ایک عدد
  • (موزریلا چیز آدھی پیالی (کدو کش کی ہوئی
  • (پار میزن چیز آدھی پیالی (کدو کش کی ہوئی
  • آئل ایک کھانے کا چمچ
  • پانی حسبِ ضرورت

  1. گہری دیگچی میں پانی، ایک چائے کا چمچ نمک اور ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

  2. پانی اچھی طرح گرم ہو جائے تو لزانیا شیٹس ڈال دیں، وقفے وقفے سے لکڑی کے چمچ سے شیٹس کو ہلاتے رہیں۔

  3. دس منٹ بعد پانی سے شیٹس نکال کر ٹھنڈے پانی سے گزار لیں اور ہر شیٹ پر آئل لگا دیں۔

  4. پیالے میں تُلسی کے پتے، لہسن، انڈے کی سفیدی، آدھی مقدار موزریلا چیز، آدھی مقدار پارمسیان چیز، اوریگانو، نمک، سیاہ مرچ اور جائفل ملا کر گرائنڈ کر لیں۔

  5. لزانیا کی ہر شیٹ پر گرائنڈ کی ہوئی فلنگ مساوی مقدار میں رکھ کر شیٹس کو رول کرلیں۔

  6. اوون کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔

  7. بیکنگ ڈِش میں آدھی مقدار ٹماٹر پیسٹ چمچ کی مدد سے ڈال کر لزانیا رولز اس کے اوپر بچھا دیں بقیہ ٹماٹر پیسٹ رولز کے اوپر پھیلا دیں۔

  8. پھر اسے اوون میں پینتیس منٹ بیک کریں۔

  9. رولز اوون سے نکال کر بچی ہوئی موزریلا اور پارمیزن چیز چھڑک کر دو منٹ کےلئے مائیکرو ویو میں گرم کریں تاکہ چیز پگھل جائے۔

  10. لزانیا رولز کو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Lasagna Rolls لزانیا رولز recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping