Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Shireen Anwar Urdu Recipes > سعودی کبسہ Saudi Kabsa (Arabian Dish) by chef shireen anwar

سعودی کبسہ Saudi Kabsa (Arabian Dish)

سعودی کبسہ Saudi Kabsa (Arabian Dish)
Prep Time
30 Mins
Cook Time

1 Hour + 20 Mins
Serves

4
is full of fantastic, spicy dishe that is sure to make your weekly meal plan more interesting. It is often served at special occasions, such as weddings, dinner parties and baby showers, especially in Saudi Arabia. It is simple to make, and its ingredients are easy to find in every country.
Viewed: 35310
Source:  Chef Shireen Anwar in Masala Mornings on Masala TV Channel
50 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • بکرے کا گوشت آدھا کلو
  • چاول آدھا کلو
  • کٹی شملہ مرچ ایک عدد
  • کٹی گاجر دو عدد
  • کٹی پیاز دو عدد
  • ٹماٹر چار عدد
  • تیل آدھا کپ
  • چلغوزے ایک چوتھائی کپ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • باریک کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
  • کُٹا سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  • کُٹا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • (اسپائس مکس کے اجزا)
  • زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • پسی ہری الائچی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • پسی دار چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • (سوس کے اجزا)
  • اسٹاک کیوبز آدھا
  • ٹماٹر ایک کین
  • پانی ایک کپ
  • کٹی پیاز آدھا کپ
  • باریک کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

  1. ایک برتن میں تیل گرم کریں۔

  2. اس میں بکرے کا گوشت ڈال کر دس منٹ تک بھونیں کہ گولڈ براؤن ہو جائے۔

  3. اب اس میں چار کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر پنتالیس منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔

  4. اب یخنی کو نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔

  5. چاول کو پانی میں پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔

  6. ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں باریک کٹا لہسن، کٹی پیاز، کٹی گاجر، کٹی شملہ مرچ، ایک چمچ نمک، کالی مرچ، کُٹا سفید زیرہ اور کُٹا دھنیا شامل کریں۔

  7. ساتھ ہی اس میں چار پسے ٹماٹر اور کبسا اسپائس بھی ڈال دیں۔

  8. اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔

  9. اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، اُبلا ہوا گوشت اور یخنی شامل کر کے ڈھک کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چاول گل جائیں۔

  10. (سوس بنانے کی ترکیب)

  11. ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔

  12. اس میں کٹی پیاز، باریک کٹا لہسن اور ایک کین ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔

  13. ساتھ ہی اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، آدھا اسٹاک کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں۔

  14. (پیش کرنے کے لیے)

  15. ایک بڑی پلیٹ میں تیار شدہ چاول ڈالیں، گوشت ڈالیں، چلغوزے ڈال کر سجائیں اور تیار شدہ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for سعودی کبسہ Saudi Kabsa (Arabian Dish) recipe:

  1. mujhe Al-Tazaj kay chicken kabsa ki recipe chahiye ... can I replace muton with chicken in this recipe and the rest will remain same ...?

    on Sep 12 2014 4:09AM Report Abuse JAZZBOX
  2. hmmmmmmmmm

    on Dec 6 2013 3:48AM Report Abuse KHURSHID
  3. very nice respe apa:)

    on Jul 20 2012 2:22PM Report Abuse SOBIA
  4. I will try

    on Oct 11 2011 3:45AM Report Abuse SHAFIQ AHMED KHAN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping