Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Zakir Qureshi Urdu Recipes > Hyderabadi Rice حیدر آبادی رائس by Chef Zakir Qureshi

Hyderabadi Rice حیدر آبادی رائس

Hyderabadi Rice حیدر آبادی رائس
Prep Time
15 Mins
Cook Time

40 Mins
Serves

3
Rice has different variations to cook from simple to special meaty touch and so on. In this recipe Chef is telling us how we can prepare Hyderabadi Rice. A delicious taste of rice.
Viewed: 25217
Source:  Chef Zakir Qureshi
19 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • (چاول تین سو گرام (بھیگے ہوئے
  • (چکن آدھا کلو (بون لیس
  • گھی آدھا پاؤ
  • کھڑا گرم مصالحہ حسب ضرورت
  • دہی ایک پاؤ
  • زردے کا رنگ ایک چٹکی
  • دودھ تین سے چار کھانے کے چمچ
  • زعفران ایک ڈبیا
  • پیاز دو عدد
  • پودنیہ ایک چوتھائی گٹھی
  • ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
  • (زیرہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
  • نمک حسب ذائقہ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

  1. پہلے چکن بون لیس کے چھوٹے کیوبز کاٹ کر دو سے تین کھانے کے چمچ گھی میں چکن اور کھڑا گرم مصالحہ شامل کرکے پکالیں۔

  2. جب چکن اچھی طرح سے گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔

  3. ایک پیالے میں دہی اور زردے کا رنگ شامل کرکے پھینٹ لیں۔

  4. اب اس دہی کو چکن کے اوپر پھیلا دیں۔

  5. پھر دودھ میں زعفران کو بھگو دیں۔

  6. پیاز کو سلائس کریں اور دو سے تین کھانے کے چمچ گھی میں اسے فرائی کر لیں۔

  7. جب پیاز گولڈن ہو جائے تو اسے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

  8. اب پیاز کو چکن والے پین میں پھیلائیں۔

  9. تھوڑا چوپڈ ہرا دھنیا اور پودینہ پھیلائیں۔

  10. اب الگ پین میں دو سے ڈھائی گلاس پانی، ثابت زیرہ اور نمک کو پکالیں۔

  11. جب پانی گرم ہو جائے تو اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈالیں۔

  12. چاول پھول کر اوپر آنے لگے اور کنی بننا شروع ہو جائے تو انھیں پانی سے نکال کر چکن والے پین میں پھیلا دیں۔

  13. جب تمام چاول پھیل جائیں تو باقی بچی ہوئی پیاز پھیلائیں۔

  14. اوپر سے زعفران والا دودھ اور لیموں کا رس چھڑک دیں۔

  15. آخر میں ایک سے دو کھانے کے چمچ گھی پھیلا کر آٹھ سے دس منٹ کا دم دے دیں۔

  16. مزے دار حیدر آبادی رائس تیار ہیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Hyderabadi Rice حیدر آبادی رائس recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping