Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Food Fact articles > Baking At Home! !بیکنگ گھر میں

Baking At Home! !بیکنگ گھر میں

Baking At Home! !بیکنگ گھر میں
Baking is a fun loving activity. If you know basics of baking it is not difficult to bake cake and cookies to impress your friends and family. Read our article to learn about baking.
Viewed: 5865
Source:  Rehan Chaudhry
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It



  • بیکنگ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ صرف چند بنیادی چیزوں کو باہم ملانے کا چند منٹ کا کھیل ہے۔

  • بیکری سے ہم ہر طرح کے کیک اور بسکٹس خرید کر کھانے کے مزے لیتے ہی رہتے ہیں لیکن خود بیک کر کے کھانے اور کھلانے سے جو اطمینان قلب، تسکین اور خوشی ملتی ہے اس کا کوئی بدل نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے ہاتھ سے کبھی بھی، کسی بھی وقت تازہ کیک اور بسکٹس تیار کرنا نہ صرف انتہائی آسان، بلکہ کم قیمت بھی ہے۔

  • بینگ کھانا پکانے سے علیحدہ کام ہے۔ کیک بیک کرتے ہوئے وہ آزادی اور لا پرواہی میسر نہیں ہوتی جتنی سالن، وغیرہ پکاتے ہوئے۔ دیگر کھانوں میں ہونے والی کمی بیشی سے کھانے کے ذائقے میں تھوڑا بہت فرق تو آسکتا ہے لیکن اسے پھینکنے کی نوبت نہیں آتی۔ کیک بناتے ہوئے کسی بھی قسم کی کمی بیشی قابل برداشت نہیں ہوتی اور نہ ہی اچانک یہ فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ دو انڈوں کی جگہ تین انڈے ڈال دیئے جائیں یا ایک پیالی میدے کی جگہ آدھی پیالی میدے سے کام چلا لیں۔ اس کے باوجود بیکنگ انتہائی آسان کام ہے۔ کیک کے اجزاء کو باہم ملانے اور یکجا کرنے میں بمشکل پانچ سے دس منٹ صرف ہوتے ہیں، اس کے بعد اسے اوون کے سپرد کرکے آدھے گھنٹے کی فراغت ہی فراغت ہوتی ہے۔

  • کیک بنانے کے پورے عمل میں سب سے مشکل کام دانے دار چینی کو پیسنا اور چھاننا ہو سکتا ہے، دیگر سب کام بہت سہل اور آسان ہیں۔ بیکنگ کرتے ہوئے بہت زیادہ قاعدے قوانین اور اصول و ضوابط یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر چند بنیادی باتوں، اصولوں اور ہدایات کی پاسداری کی جائے تو آپ کی بیکنگ بالکل درست ہو سکتی ہے۔ سب سے پہلے اس بات کو یاد رکھیں کہ کیک کے اجزاء کمرے کے درجہ حرارت پر ہوں سوائے اس خاص شئے کے جس کے لیے درجہ حرارت ترکیب میں کچھ اور بیان کیا گیا ہو۔ دوسری اہم بات ہے اوون کو پہلے سے مطلوبہ درست درجہ حرارت تک گرم کرنا۔ اس لیے احتیاطاً اپنے کیک کو وقت سے پہلے نکال کر دیکھ لیں۔ اگر درجہ حرارت کم ہوتو کیک کو مقررہ وقت سے کچھ زیادہ دیر تک چھوڑ دیجیئے۔ تیسری اہم ترین بات یہ ہے کہ کیک کا سانچہ بالکل درست اور صیح سائز کا ہونا چاہئے۔

  • کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بیکنگ کے لیے ضروری لوازمات اور اجزاء کو جمع کرنا مشکل کام ہے اور بیکنگ ایک مہنگا شوق ہے لیکن در حقیقت یہ غلط خیال ہے۔ بیکنگ کے لیے ایک مرتبہ خریدی جانے والی اشیاء مثلاً میدہ، چینی، انڈے، مکھن، چاکلیٹ، کوکو پاؤڈر اور بیکنگ پاؤڈر عام طور پر مہینے بھر کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اوون ہے تو پھر آپ کو ایک بلینڈر، لکڑی کے چمچ، کیک کے سانچے اور چھوٹے بڑے پیالوں کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہئے۔

  • یہ بات یاد رکھیے کہ بیکنگ ایک ایسا ہنر ہے جو ہر شخص کر سکتا ہے۔

More related articles to Baking At Home! !بیکنگ گھر میں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Baking At Home! !بیکنگ گھر میں" filed under Food Fact articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Baking At Home! !بیکنگ گھر میں

  1. Nice

    on Sep 2 2014 2:58PM Report Abuse RAISRAHILA

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping