Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Food Fact articles > Lemon لیموں

Lemon لیموں

Lemon لیموں
Lemon is sour taste fruit and has citric acid. Sometimes lemon is also called king of fruits. Lemon is special ingredient for foods. It is also used for beverages.
Viewed: 5881
Source:  Aqib Asif
2 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • لیموں (Lemon)

  • لیموں جس کی پیدائش دُنیا کے ہر حصے میں ہوتی ہے اپنے گوناں گو فوائد کے لحاظ سے قیمتی پھلوں کا بادشاہ ہے مگر ہماری ناقدری کی وجہ سے اسے معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے۔ قدرت نے اس میں سٹرک ایسڈ، کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس اور وٹامنز اے اور بی کا خزانہ رکھا ہے۔ یہ گوشت بنانے والے نشاستہ دار اور روغنی اجزاء کا نادر مجموعہ اور وٹامن سی کا خزانہ ہے۔ اس کا چھلکا (peel)، رس اور بیج ہر چیز غذائی اور دوائی اجزاء اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ خون صاف کرنے، ہلکی بھاری غذا ہضم کرنے اور پیٹ کی گیس دور کرنے کے لئے اس کی سنکجبین بناکر استعمال کرنے کا رواج قدیم زمانے سے عام ہے۔

  • لیموں قدرت کا فراہم کردہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈیٹ ہے اور دیگر citrus fruits کی طرح وٹامن سی سے بھر پور ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں لینے سے ایسی اموات جن کا سبب اسٹروک، کینسر اور امراض قلب سے ہوتا ہے، سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ لیموں میں موجود منفرد flavonoid اپنے اینٹی بائیوٹک اثر کی وجہ سے cholera جیسی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ لیموں کا سلائس کاٹ کر چوسنے سانسوں کی بو دور کی جاسکتی ہے۔

  • قے اور متلی دور کرنے کے لئے اس کے شفائی اثرات سے کسی کو انکار نہیں۔ لیموں ایک ٹھنڈا پھل ہے جس کا استعمال غذا کے ہاضمے میں معاون ہے۔ بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں میں اس کا استعمال ہڈیاں مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ کیلیشیم کی ضروری مقدار فراہم کرنے کے ساتھ پیٹ ہلکا کرکے چُستی پیدا کرتا ہے۔ اگر لیموں کے رس میں ½ چائے کا چمچ شہد ملا کر استعمال کرایا جائے تو بچے موٹے ہو جاتے ہیں اور دانت با آسانی نکال لیتے ہیں۔

  •  نزلہ اور زکام کی صورت میں ایک پیالی گرم قہوے میں تھوڑا سا نمک اور ایک لیموں کا رس ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر پھوڑے پھنسیاں نکل رہی ہوں تو علی الصبح تھوڑا سا دودھ اُبال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ پھٹنے سے پہلے اسے پی لیں، جلد ہی افاقہ ہوگا۔ دانتوں پر لیموں کا رس ملنے سے دانتوں کا مَیل دور ہو جاتا ہے اور دانت موتی کی طرح جگمگانے لگتے ہیں۔ سخت اور کھر درے (rough) ہاتھ پیروں پر لیموں کا رس مَلنے سے ان میں نرمی پیدا ہوتی ہے۔ جلد (skin) پر لیموں کا چھلکا رگڑنے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

More related articles to Lemon لیموں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Lemon لیموں" filed under Food Fact articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Lemon لیموں

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping