Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Diet articles > Face Lift Diet فیس لفٹ ڈائٹ

Face Lift Diet فیس لفٹ ڈائٹ

Face Lift Diet  فیس لفٹ ڈائٹ
Face lift diet for every one. This is very easy and effective diet plane. Anyone who wish to lift face can follow it.
Viewed: 2459
Source:  Mewish Alamdar
1 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • ہفتے بھر کا مینو

  •  

  • چند تازہ سبزیوں اور پھلوں سے سلاد بنائیے جس میں لیموں یا کسی دوسرے لیمونی پھل کا جوس شامل کر لیں۔ بغیر بالائی اور چکنائی والا دہی یا ایک کیوب پنیر کھا لیں۔

  • بغیر دودھ کی چائے نہ پی سکیں تو دودھ والی بھی کم کر دیں، سبز چائے ضرور لے لیں۔ وقفے وقفے سے لیموں کا پانی ضرور پی لیں مگر تازہ لیموں کا پانی۔



  • ڈائٹ کا پہلا دن
    ناشتہ
    اسٹرابیری اسمودی میں ایک کیلا، لو فیٹ دہی اور ڈیڑھ سو ملی لیٹر بغیر چکنائی کا دودھ شامل کر کے بنائیں۔ یہ بھرپور ناشتہ ہے۔
    دوپہر کا کھانا
    ایک سلائس براؤن بریڈ اور شکر قندی تین سو گرام
    رات کا کھانا
    گوشت کا ایک پیس، سٹرفرائیڈ سبزیاں جن میں اُبلے ہوئے آلو بھی شامل ہوں۔

  •  

    دوسرا دن
    ناشتہ
    چالیس گرام برن کورن فلیکس، ایک آڑو یا کوئی موسمی پھل، تین بادام یا ایک اخروٹ، دو سو ملی لیٹر بغیر چکنائی والا دودھ۔
    دوپہر کا کھانا
    چپاتی، مچھلی کا سالن باربی کیو یا اسٹیم میں بنی ہوئی اور کریم چیز براؤن بریڈ کے ایک سلائس کے ساتھ کھا لیں۔
    رات کا کھانا
    لیمن چکن پاستا کے ساتھ، اسٹیم میں بنی ہوئی مرغی، لیموں کا رس، دہی میں کھیرا میش کر کے رائتہ بنا لیں۔ ایک چھوٹا پیالہ اُبلے ہوئے چاول۔

  •  

    تیسرا دن
    ناشتہ
    دو سے تین انڈے اسکریمبلڈ کی شکل میں ایک براؤن بریڈ کا سلائس، گریپ فروٹ یا کوئی موسمی پھل مقدار شرط نہیں۔
    دوپہر کا کھانا
    تونا مچھلی کے ساتھ کھٹی میٹھی سلاد جس میں سرخ اور زردمرچیں بھی شامل کر لیں۔
    پانچ اسٹرابیریز، چھ دانے کالے انگور، آدھا مالٹا سنگترہ یا کوئی لیمونی پھل، چند سلائسز کھیرے اور چند ایک سیلری اسٹکس، چھ اخروٹ اور دو ٹماٹر ایک کھانے کے چمچے کے برابر سرکے میں شامل کر کے کھائیں۔
    رات کا کھانا
    مچھلی کا ایک فلے ٹماٹر کے پانی میں روسٹ کر لیں اور گاجر کے ہمراہ کھا لیں۔ ایک براؤن بریڈ کا سلائس بھی لیا جا سکتا ہے۔

  •  

    چوتھا دن
    ناشتہ 
    گھر کا بنا ہوا دلیہ بغیر بالائی کے دودھ میں شہد ملا کر بنائیں۔ اس کے ساتھ ایک سیب یا لو فیٹ دہی کھا لیں۔
    دوپہر کا کھانا
    موزیریلا چیز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی سلاد کے ساتھ بنائیں۔ اس سلاد میں ادرک، لہسن، سیاہ مرچ اور لیموں کا رس شامل کرنا نہ بھولیں۔
    رات کا کھانا
    دو سو گرام آلوؤں کو بیک کر لیں اس کے ساتھ سو گرام مچھلی یا پرانز شامل کر لیں۔ ایک کھانے کا چمچ لو فیٹ مایونیز کے ساتھ سبزی اور پھلوں کی سلاد بنا کر کھا لیں۔

  •  

    پانچواں دن
    ناشتہ
    دہی میں شہد، تازہ بلوبیریز، سورج مکھی کے تیل کے چند قطرے یا بیج شامل کر لیں۔ ایک گلاس کسی لیمونی پھل کے جوس کا لے لیں۔
    دوپہر کا کھانا
    دو انڈے آدھے اُبلے ہوئے۔ دو براؤن بریڈ کے سلائسز کسی اسپریڈ کے ساتھ گرلڈ کیے ہوئے مشرومز اور ٹماٹر یا سخت اُبلا ہوا انڈے کا سینڈوچ کسی موسمی پھل کے ساتھ۔
    رات کا کھانا
    مچھلی کا فلے بیک کر لیں اور سٹرفرائی سبزیوں کے ساتھ کھا لیں۔ ساتھ ایک چھوٹا بن لے لیں۔

  •  

    چھٹا دن
    ناشتہ
    آدھی پیالی بغیر چکنائی کے دہی، دو سو پچاس ملی لیٹر بغیر چکنائی کے دودھ، ایک کھانے کے چمچ کے برابر بلو بیریز اور کوئی میوہ بادام، اخروٹ، کاجو یا پستہ اور خشک خوبانی۔
    دوپہر کا کھانا
    تازہ گاجروں اور ہرے دھنیے کا سوپ، دیسی مرغی کی تازہ یخنی اور سنکا ہوا ایک توس۔
    رات کا کھانا
    مچھلی کے فلے یا اسٹک کو ٹماٹر کے ساتھ گرل کر لیں۔ مختلف سبزیوں کی سلاد یا دال بغیر بگھاری ہوئی کا ایک پیالہ اور بغیر چھنے آٹے کی روٹی لے لیں۔ سبز چائے کا ایک کپ وقفے کے بعد لے سکتے ہیں۔

  •  

    ساتواں دن
    ناشتہ
    تین انڈے اسکریمبلڈ بنا لیں اور ایک پیالی دہی۔
    دوپہر کا کھانا
    مرغی اُبلی ہوئی سلاد کے ساتھ کھا لیں۔
    رات کا کھانا
    مچھلی گرل یا بیک کر لیں اسی طرح اسٹیم کی ہوئی سبزیاں اور ایک موسمی پھل کھا لیں۔

  •  

More related articles to Face Lift Diet فیس لفٹ ڈائٹ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Face Lift Diet فیس لفٹ ڈائٹ" filed under Diet articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Face Lift Diet فیس لفٹ ڈائٹ

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping