Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Health articles > پانی زندگی کا سرچشمہ Water, Source of Life

پانی زندگی کا سرچشمہ Water, Source of Life

پانی زندگی کا سرچشمہ Water, Source of Life
پانی زندگی کا سرچشمہ Water, Source of Life - Water is an extremely versatile molecule. It's the ideal liquid source of life. Water performs responsibly in the prevention of disease and is very essential for the mechanics of human body.
Viewed: 6788
Source:  Dr. Nadeem Ahmad
3 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It
  • پانی سرچشمہ حیات ہے اور انسانی جسم کے لئے اہم ترین مشروب بھی۔ مصنوعی رنگ اور ذائقوں والے مہنگے مشروبات بھول جائیں اور سادہ لیکن فرحت بخش پانی سے لطف اندوز ہونا سیکھیں۔ ذرا اپنی زندگی کے معلومات پر نظر ڈالیں، صبح بیدار ہوئے، چائے یا کافی معدے میں انڈیل لی، کام پر پہنچے تو چائے یا کافی کا کپ آپ کا منتظر، سہ پہر کو طبیعت کی بحالی کے لئے بھی چائے یا کافی۔ آخر آپ کب تک کیفین سے بھرپور مشروبات کے محتاج رہیں گے، یہی وقت ہے کہ ان سے دامن چھڑا لیا جائے۔

    جسم میں سیال مادے کی صحت بخش مقدار برقرار رہنا ضروری ہے بشرطیکہ یہ سیال صحیح قسم کا ہو۔ بہتر یہ ہے کہ دن کا آغاز پانی کے گلاس اور لیموں کے ایک ٹکڑے کے ساتھ کیا جائے۔ جسم کو پانی کی ضروری مقدار فراہم نہ کرنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جسم پانی پینے کے سگنل بھیجنا بند کر دیتا ہے اور کم سے کم پانی سے گزارا کرنا سیکھ لیتا ہے۔ یہی وہ موقع ہوتا ہے جب آپ تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کا شکار  ہونے لگتے ہیں۔"میں تھکن محسوس کر رہا ہوں اور دوبارہ چاق و چوبند ہونے کے لئے کڑک چائے یا کافی کی سخت ضرورت ہے"۔ یہ جُملے آپ کی زبان سے بار بار ادا ہوتے ہیں اور آپ ایک لامتناہی چکر میں پھنس جاتے ہیں لہذا بہتر یہ ہے کہ خود کو آزاد رکھنے کے لئے آج ہی قدم بڑھائیں۔


    پانی پینے کا مصمم ارادہ کرلیں
    بیدار ہونے کے فوراً بعد ایک گلاس پانی سے آغاز کریں۔ رفتہ رفتہ دن بھر میں دس گلاس پانی پینے کا معمول اپنالیں۔ آپ چند ہی دن میں فرق محسوس کرنے لگیں لگے۔ آپ کو اپنے جسم سے سگنل ملنے لگیں گے"میں پیاسا ہوں، مجھے ایک گلاس پانی چاہیے"۔
    آپ کو اپنی توانائی میں واضح اضافہ محسوس ہوگا اور چند ہی دن میں آپ کی جلد نکھری نکھری اور ہموار نظر آنے لگے گی۔ یہی نہیں، پانی وزن پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ وہ ایسے کہ پانی جسم میں غذا کی توانائی میں تبدیلی کے عمل میں اضافہ کرتا ہے جس سے اضافی شاستے بھی زیادہ تیزی سے چلتے ہیں۔

    وزن پر قابو پانے کی حکمت عملی کا سارا دارومدار کھانے پینے کی عادات میں ایسی چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں پر ہے جو رفتہ رفتہ ہمارے روز مرہ کے معمولات زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں۔

    زیادہ پانی پینے کا ارادہ ایک آسان اور قابل حصول ہدف ہے لیکن اس سے آپ کی صحت میں نمایاں بہتری آئےگی۔ یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے تاہم اس کا نتیجہ آپ کی ذہنی و جسمانی کارکردگی کے لئے بے حد خوش گوار ہوگا۔ آپ کم تھکن محسوس کریں گے اور توانائی حاصل کرنے کے لئے وقت بے وقت کھانا کھانے کی رغبت میں کمی ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ کا ذہن کھانے کی طرف سے ہٹ جائے گا کیونکہ "مجھے کھانے کی ضرورت ہے" کے بجائے آپ پانی کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے اور پانی آپ کی تسکین کا باعث بنے گا۔

    اپنے جسم کی بہتر دیکھ بھال کے لئے صرف ایک تبدیلی سے آپ خود کو ہشاش بشاش اور جسمانی صحت کی بہتری اور فٹنس کے حصول کی جدوجہد میں زیادہ پر عزم اور بلند حوصلہ پائیں گے جس کے نتیجے میں آخر کار آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔

    یہ سادہ ترکیبیں بھی آزما کر دیکھیں
    ہمیشہ پانی کا ایک گلاس اپنے بیڈ کے پاس رکھیں۔ پانی کے اس گلاس سے دن کا آغاز کریں۔
    ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پئیں۔ اس سے آپ کم کھانا کھائیں گے۔
    سرد موسم میں یا اگر آپ کے دانت حساس ہوں تو ہمیشہ سادہ پانی پئیں۔
    شاپنگ پر جانا ہو تو منرل واٹر کی بوتل ضرور ساتھ رکھیں۔
    مشرق وُسطٰی اور بحراوقیانوس کے ممالک میں ایک عام رواج ہے کہ چائے یا کافی کے ہر کپ کے ساتھ ایک گلاس پانی ضرور پیا جاتا ہے۔

    یہ ترکیبیں آزمائیں، بہت جلد آپ کثیر مقدار میں پانی پینے لگیں گے جبکہ آپ کو اس تبدیلی کا احساس تک نہیں ہوگا۔ یہ عرصہ دراز تک صحت مند رہنے کے لیے حیرت انگیز تحفہ ہے۔ صرف یہ چھوٹی سی تبدیلی اپنا کر آپ دو ہفتوں میں دو پاؤنڈ وزن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں۔

  • More related articles to پانی زندگی کا سرچشمہ Water, Source of Life:

    • Thanks for reading our artilcle about "پانی زندگی کا سرچشمہ Water, Source of Life" filed under Health articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

    Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

    Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

    Name:
    Email:

     
    Submit your comments

    Comments posted by users for پانی زندگی کا سرچشمہ Water, Source of Life

    Featured Brands


    Payment Methods
    Secure Online Shopping